کراچی۔17فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے سکیورٹی اہل کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر ہونے والے ہر حملے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کسی صورت اپنےناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔