کراچی۔ 06 نومبر (اے پی پی):شاہ لطیف ٹائون پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2 پستول بمعہ رائونڈز ، موبائل فونز ، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی۔ترجمان ایس ایس پی ملیر کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مبشر حسین ولد محمد رفیق ، عبدالرحمن ولد فہیم گل اورولید ولد غلام رسول (زخمی) شامل ہیں۔
پولیس نے دوران پیٹرولنگ پورٹ قاسم کے قریب ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیاجس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جس کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروشی میں ملوث ملزمان حاجی اسلم عرف شیخ ماروڑی، سکندر اورعبدالستار کو گرفتار کرکے 1990 گرام ہیروئن برآمدکرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔