کراچی۔ 26 دسمبر (اے پی پی):پولیس نے کراچی کے مختلف مقامات پر 4 پولیس مقابلوں میں 4ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکلیں،موبائل فونزاور نقدی برآمد کرلیں۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس اورملزمان کے درمیان ملیر ندی گلستان سوسائٹی کے قریب شاہ لطیف ٹائون میں ہونے والے مقابلے میں ایک زخمی سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ رائونڈ ز،ایک موٹر سائیکل اورنقدی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گرفتار ملزمان میں اکبر عرف لوٹا شیدی (زخمی)اور زاہد شامل ہیں۔پولیس نے ملیر ندی گلستان سوسائٹی کے قریب 4مشکوک ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا جس پرملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میںایک ملزم زخمی ہوگیا۔ قائد آباد پولیس کادوران پیٹرولنگ ایف ٹو گرائونڈ شیر پا ئوکالونی کے قریب 3 مبینہ ملزمان مقابلہ ہواجس میں ایک ملزم محمد جاوید کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول بمعہ رائونڈز ،موبائل فونز ، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم کے 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ریلوے پٹری نمبر7بس اسٹاپ مجاہد کالونی کے قریب ناظم آباد پولیس اورڈاکوئو ں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو اسحاق عرف چوزہ ولد افضل کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے ایک موٹر سائیکل ،ایک پستول9ایم ایم ،ایک رائونڈ چمبر لوڈ اور ایک رائونڈ لوڈ میگیزین بر آمدکرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی سلمان عرف للو ولد سلیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ریلوے پہاٹک شر یف آ باد بلا ک نمبر 1کے قریب شریف آباد پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک اسٹریٹ کرمینل محمد عارف علی کو زخمی حالت میںگرفتار کرکے ایک پستول 30بور،ایک رائونڈ چمبر لوڈو2 رائونڈز لوڈ میگیزین اورایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ ملز م کا ساتھی حمزہ عرف کالا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش کا آغاز کردیاہے اور فرار ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے ماررہے جارہے ہیں۔