کراچی۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کو مدنظررکھتے ہوئے پولیس نے ہفتہ وار کارکرگی رپورٹ جاری کردی،ایک ہفتے میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوئوں سے ضلعی پولیس کے 22مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 5ڈاکو ہلاک جبکہ 23زخمی ڈاکوئوں سمیت 37ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 33مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 15موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں گئیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران منشیات کیخلاف جاری مہم میں ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز سے مجموعی طور پر 721سے زائد ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی 102کلو 94 گرام چرس، 2 کلو 867 گرام آئس،کرسٹال ، ہیروئن اور132اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمدکرلیاہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھینی و چوری شدہ 48موٹرسائیکلیں اور 2گاڑی بھی برآمدکیں ہیں۔