کراچی پولیس کا منشیات ،اسٹریٹ کریمنل اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈائون،3مبینہ ملزمان گرفتار ، چرس ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد

160
arrested
arrested

کراچی۔ 19 فروری (اے پی پی):ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پرمنشیات فروش ،اسٹریٹ کریمنل اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سرسیداور گلبہار پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مشتاق ولد بختاور ، وقاص اسلم ولد محمد اسلم اور محمد نبیل ولد محمد اعظم شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے ۔