31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی پولیس کی کارروائی،اے ٹی ایم سے کیمرہ ، تاریں اور دیگر...

کراچی پولیس کی کارروائی،اے ٹی ایم سے کیمرہ ، تاریں اور دیگر سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 10 مئی (اے پی پی):کراچی میں تھانہ پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے سیکٹر 15میں نجی بینک کے اے ٹی ایم سے کیمرہ، تاریں اور دیگر سامان چوری کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن

موبائل فون اورنقدی برآمدکرلی۔ہفتہ کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم محمد نیاز ولد محمد ناصر کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اے ٹی ایم میں توڑ پھوڑ اور چوری کی واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595371

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں