کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):کراچی میں تھانہ ڈاکس پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث2 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 20 بوتلیں شراب اور520گرام چرس برآمدکرلی۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عارف اورارشد کوکلا شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔