کراچی پولیس کی کارروائی، ایرانی پیٹرول فروخت کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،16لیٹر پیٹرول اور25لیٹر ڈیزل برآمد

21

کراچی۔ 03 جولائی (اے پی پی):اتحادٹائون پولیس کراچی نے خفیہ اطلاع پرمختلف کارروائیوں کے دوران کھلے عام ایرانی پیٹرول فروخت کرنے میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف سائز کی پلاسٹک کی بوتلوں میں 16لیٹر ایرانی پیٹرول اور25لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا۔

جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں جنید ولد شکیل ، شاہ حسین ولد قمر گل اور ساجد محمود ولد گل شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو بلاک اے گلشن غازی اور مفتی محمود چوک اتحادٹائون سے کھلے عام غیر قانونی طورپر ایرانی پیٹرول فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔