کراچی پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار،اسلحہ،موٹر سائیکلیں، موبائل فونز برآمد

8

کراچی۔ 13 جون (اے پی پی):کراچی پولیس نے تین ملزمان سے تین غیر قانونی پستول،غیرقانونی اسلحہ،دوموٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔موچکو پولیس نے نادرن بائی پاس کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تین مبینہ ملزمان گرفتار کر لیے۔

جمعہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں دانیال نزیر،محمد علی اوروقاص شامل ہیں۔دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ تھانہ بلدیہ، نیپئر، ڈاکس، سعیدآباد، اتحادٹائون، جمشید روڈ، بریگیڈ اور موچکو کے علاقوں میں کئی بار واردات کرچکے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔