کراچی پولیس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار،5بورے انڈین گٹکا اور 180کلو چھالیہ برآمد

25

کراچی۔ 30 جون (اے پی پی):تھانہ پاکستان بازار پولیس کراچی نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 16میں کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 3مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے 5بورے انڈین آداب گٹکا اور 180کلو چھالیہ برآمدکرلی۔پیر کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عباس ولد خان، کاشف ولد صناب گل اور عنایت ولد گل رحمن شامل ہیں جو شہر میں سپلائی کرنے کیلئے غیر ملکی گٹکا اور چھالیہ اسمگل کرکے لائے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔