کراچی پولیس کی کارروائیاں، سٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی،گٹکا ماوا کی فروخت میں ملوث10 ملزمان گرفتار

797
arrested
arrested

کراچی۔ 12 جنوری (اے پی پی):برگیڈ اور گلشن اقبال پولیس نے سٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ،منشیات ، موبائل فونز، ایک موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔ ایس ایس پی ضلع شرقی عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہد، محمد ندیم، محمد ارشد،اسامہ،محمد فیصل،ارمان اور محمد وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملیرسٹی پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیرپولیس کے مطابق گرفتارملزمان اصغر، محمد سلیم عرف ملا اور عبدالحمید کے قبضے سے 1230گرام چرس اور 2385 گرام گٹکا ماوا برآمد کیاگیا ہے۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جن کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔