31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی پولیس کی کارروائیاں،3ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

کراچی پولیس کی کارروائیاں،3ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 11 مئی (اے پی پی):کراچی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 560گرام چرس، 56گرام آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی۔

اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں قائدآباد پولیس نے ریڑھی روڈ کے قریب ملزمان حامد اور سلمان کو گرفتار کیا جبکہ دوسری کارروائی میں بن قاسم پولیس نے ملزم ارشاد علی کو تھانہ بن قاسم کی حدود سے گرفتار کیا۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595717

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں