30.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی پولیس کی کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار،کرسٹال ، نقدی برآمد

کراچی پولیس کی کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار،کرسٹال ، نقدی برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 30 اپریل (اے پی پی):جیکسن اوراتحادٹائون پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے3منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے132 گرام کرسٹال اور نقدی برآمد کرلی۔بدھ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارملزمان میں کمال عرف انڈہ ولد ایاز خان ،بخت زاہد ولد عبدالغفور اور حسین ولد بلال شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو مسان چوک اورعابدآباد بلاک سی گلشن غازی سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590475

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں