کراچی چڑیا گھر میں بیمار 17 سالہ ہتھنی نورجہاں دم توڑ گئی

166
کراچی چڑیا گھر میں بیمار 17 سالہ ہتھنی نورجہاں دم توڑ گئی

کراچی۔22اپریل (اے پی پی):کراچی چڑیا گھر میں بیمار 17 سالہ ہتھنی نورجہاں دم توڑ گئی۔نورجہاں گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھی،

نور جہاں کاعلاج عالمی ماہرین کی زیر نگرانی میں کیا گیا۔یاد رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نورجہاں جوڑوں کے درد کی وجہ سے پچھلی ٹانگوں پر وزن ڈالنے سے معذور ہو گئی تھی۔اس ماہ کے اوائل میں فور پاز کی ٹیم کراچی چڑیا گھر پہنچی تھی جہاں کئی مہینوں سے تکلیف سے دوچار ہتھنی کے علاج کی تشخیص میں حکام ناکام رہے تھے اور ہتھنی تکلیف اور بیماری کی شدت کے سبب حرکت کرنے سے بھی قاصر تھی۔