کراچی ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر شمیم احمد فرپو نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) کے ممبرز کمرشل امپورٹرز کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کے سی سی آئی اور پی سی ڈی ایم اے کو ون یونٹ یعنی ایک گھر سے تعبیر کیا ہے۔یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کی دعوت پر کے سی سی آئی کا دورہ کرنے والے پی سی ڈی ایم اے کے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر فتح ککڈا،وائس چیئرمین سہیل اشرف وہرہ، سابق صدرکے سی سی آئی محمد ہارون اگر، چوہدری نصیر، عارف بالا گام والا، اصغر یعقوب، عمران غیاث الدین،ایم شوکت، رفیق مولانا اور آدم ماکڈا ودیگر شامل تھے جبکہ کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر آصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومرو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شمیم احمد فرپو نے کہاکہ کیمیکلز اینڈ ڈائز کے کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور ترجیحی بنیاد وں پر ہر ممکن اقدامات عمل میںلاتے ہوئے بھرپور کردار ادا کیاجائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32959