کراچی کنگز نے اپنے نائب کپتان کا اعلان کر دیا

107
Karachi Kings
Karachi Kings

کراچی۔ 18 فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم کراچی کنگز نے اپنے نائب کپتان کا اعلان کر دیا۔ اتوار کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق جیمز ونس کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 9کے لیے کنگز اسکواڈ کے نائب کپتان مقررکیا گیا ہے۔

جیمز ونس گزشتہ برس بھی کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس سال ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں،وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن میں بھی کراچی کنگز کا حصہ تھے۔ جیمز ونس کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کراچی کنگز کے ٹیم اوونر سلمان اقبال نے کیا۔