کراچی۔ 20 جولائی (اے پی پی):کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، جس کے بعد شہر قائد کا موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے موسم خوشگوار ہونے ہر خوشی کا اظہار کیا۔
آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گلشن حدید، گزری، کلفٹن، ڈیفنس، لیاری ،سرجانی ٹاؤن،نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، کورنگی اور لانڈھی سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔