کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لئے پولنگ 11 بجے شروع ہوگی

103
کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لئے پولنگ 11 بجے شروع ہوگی

کراچی۔ 15 جون (اے پی پی):کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لئے پولنگ آج جمعرات 11 بجے شروع ہوگی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمان مد مقابل ہیں۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے،مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین کے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ووٹرز کو شناخت کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔منتخب نمائندوں کو شناختی کارڈز دکھانے کے بعد ووٹنگ کارڈ جاری ہوگا جب کہ آرٹس کونسل میں اراکین کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 11 بجے شو آف ہینڈز کےذریعے انتخابی عمل کا آغاز ہوگا، 246 منتخب چیئرمینز اور 121 مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین ووٹ ڈالیں گے۔جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی دونوں اپنے امیدوارں کی کامیابی کے دعوےکررہی ہیں۔