کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

65

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2 اکتوبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا، سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الحق نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر -15 (سکول سطح)اور انڈر- 17 (کالجز سطح) شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار 27 ستمبر تک اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں