کرایہ کی مد میں حاصل ہونے والی 40 لاکھ سے زائد آمدن پر فکسڈ رقم کے ساتھ ساتھ 25 سے 35 فیصد ٹیکس عائد

103

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) مالی بل 2019ءمیں کرایہ کی مد میں حاصل ہونے والی 40 لاکھ سے زائد آمدن پر فکسڈ رقم کے ساتھ ساتھ 25 سے 35 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مالی بل کے مطابق 40 لاکھ سے 60 لاکھ روپے تک کی کرایہ کی مد میں آمدن پر 6 لاکھ 10 ہزار روپے فکسڈ جبکہ 40 لاکھ روپے سے اوپر کی آمدن پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 60 لاکھ روپے سے 80 لاکھ روپے کے رینٹ پر 11 لاکھ 10 ہزار روپے فکسڈ کے ساتھ 60 لاکھ روپے سے اوپر کی آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 80 لاکھ روپے سے زائد کے کرایہ پر 17 لاکھ 10 ہزار روپے فکسڈ کے ساتھ ساتھ اوپر کی آمدن پر 35 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔