کربلا مارچ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی قابل تحسین ہے، سیدعلی گیلانی

109

سرینگر ۔ 8 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عراق میں نجف سے کربلا تک حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے سالانہ جلوس کے شرکاءکی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری قتل و غارت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر احتجاج اور مظلوم کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ امت مسلمہ جسد واحد کی طرح یکسوئی اور یکجہتی کی علامت ہے اور کہیں بھی کسی بھی خطے میں ہورہی کسی بھی زیادتی پر ان کا ردعمل لازمی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں انہوں نے اربعین کے موقع پر کربلا اور نجف ملین مارچ کے شرکاءکی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت اور انہیں تنہا نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کو قابل تحسین قرار دیا۔