کرتارپور راہداری نے 75 سال سے بچھڑے دو بھائیوں کو ملا دیا، آج یہ تلخیوں بھری سرحد پر امن، سلامتی، محبت اور عقیدت کا نشان ہے، چوہدری فواد حسین

134
کرتارپور راہداری نے 75 سال سے بچھڑے دو بھائیوں کو ملا دیا، آج یہ تلخیوں بھری سرحد پر امن، سلامتی، محبت اور عقیدت کا نشان ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری نے 75 سال سے بچھڑے دو بھائیوں کو ملا دیا، آج یہ راہداری امن، سلامتی، محبت اور عقیدت کا نشان ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے کرتار پور کا افتتاح کیا تھا تو انہوں نے اس راہداری کو امن کی راہداری قرار دیا تھا اور آج یہ راہداری اس تلخیوں بھری سرحد پر امن، سلامتی، محبت اور عقیدت کا نشان ہے۔