کرتار پور اور گورودوارہ روہڑی صاحب کی یاترا کے بعد سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے ،ترجمان

128
Sikh pilgrims
Sikh pilgrims

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم اورپاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے استقبال کیا ۔

ترجمان محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق سکھ یاتریوں کو گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب میں فوری طور پر رہائش گاہیں فراہم کیںجس کے بعد انہیں گورو کالنگر پیش کیا گیا ۔متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی جانب سے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب میں پر تکلف تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں اقلیتو ں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام تر اقدامات کے جا ر ہے ہیں،پاک بھارت کرتار پور راہداری کے قیام سے پوری دنیا میں پاکستان کے اقلیت نواز ملک ہونے کا پیغام گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام گورو دواروں سمیت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی و تزئین و آرائش اوراملاک کی حفاظت کو متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی ترجیحات میں شامل ہے۔