- Advertisement -
لاہور۔27اگست (اے پی پی):وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کرتار پور میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،اس حوالے سے صوبائی وزیر اقلیتی امور سے رابطے میں ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،صوبے بھر میں جاری ریسکیو آپریشن کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔
- Advertisement -