فیصل آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں 9سستے کرسمس بازار24 دسمبر تک فعال رہیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصر کے مطابق مذکورہ سستے کرسمس بازار صبح9 تاشام5 بجے تک جاری رہیں گے جہاں گوشت،پولٹری، آٹا،چینی،گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کنٹرول اور رعایتی نرخوں پر مسیحی برادری کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ کرسمس بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں بلاتعطل سپلائی یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ سستے بازارسینٹ انتھونی سکول ماڈل ٹاؤن،
کرسچین ٹاؤن عید گاہ روڈ،وارث پورہ پینٹو گراؤنڈ،عیسیٰ نگری غلام محمد آباد،نصرت کالونی نزد شاداب کالونی،کھرڑیانوالہ چوک جڑانوالہ روڈ،پرانا تانگہ سٹینڈ نزد فائر بریگیڈ آفس جڑانوالہ،واٹر ورکس چنیوٹ روڈ چک جھمرہ،سہولت بازار گوجرہ روڈسمندری اور کرسچین کالونی محلہ شمس آباد تاندلیانوالہ میں لگائے گئے ہیں۔