کرسمس کے موقع پر راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان، راولپنڈی پولیس کے 05ہزار سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے،سی پی او

89
گھوٹکی کے کچے میں پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ہلاک

راولپنڈی۔ 22 دسمبر (اے پی پی):کرسمس کے موقعہ پر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا راولپنڈی پولیس کے 05ہزار سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، مڈ نائٹ سروس پر 2400 سے زائدپولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور امن وامان کا قیام اولین ذمہ داری ہے، ۔

پولیس کے مطابق کرسمس کے موقعہ پر راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان، راولپنڈی پولیس کے 05ہزار سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے، مڈ نائٹ سروس پر 2400 سے زائدپولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ کرسمس ڈے پر 2600سے زائد افسران وملازمان تعینات کیے گئے ہیں،شہر بھرکے 25اہم مقامات پرخصوصی پکٹس بھی لگائی جائیں گی،

ایلیٹ کمانڈوز،ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز کی خصوصی ٹیمیں علاقہ میں گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ کرسمس کے موقعہ پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے

، تمام فیلڈ افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کوچیک اور موثر سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور امن وامان کا قیام اولین ذمہ داری ہے۔\