کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ نے 33 ویں بار لا لیگا کا ٹائٹل جیت لیا

131

میڈرڈ ۔ 22 مئی (اے پی پی) کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے 33 ویں بار لا لیگا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ریال میڈرڈ کا یہ پہلا ٹائٹل ہے۔ آخری لیگ میچ میں ریال میڈرڈ نے مالاگا کو 2-0 سے شکست دی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور کریم بینزیما کے گول نے ریال میڈرڈ کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ رونالڈو نے سیزن میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 40 گول داغے۔