کرسٹیان لیگارڈے کی جانب سے گذشتہ تین برس کے دوران پاکستان کی جانب سے شاندار اقتصادی کارکردگی کی تعریف

82

کرسٹیان لیگارڈے کی جانب سے گذشتہ تین برس کے دوران پاکستان کی جانب سے شاندار اقتصادی کارکردگی کی تعریف
پاکستان کی مکمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ کیلئے اقدامات کے ضمن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد ۔5 نومبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیان لیگارڈے نے آئی ایم ایف کے تعاون سے پروگرام کے تناظر میں گذشتہ تین برس کے دوران پاکستان کی جانب سے شاندار اقتصادی کارکردگی کو سراہا ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام اپنے ایک مکتوب میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام معیشت کے ابھرنے کی صلاحیت اور نتیجہ خیز نوعیت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعہ اقتصادی بڑھوتری کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔