کرسٹینا ملاڈینوک اور ایوان ڈوڈگ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلزٹائٹل جیت لیا

59
کرسٹینا ملاڈینوک اور ایوان ڈوڈگ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلزٹائٹل جیت لیا

میلبورن۔28جنوری (اے پی پی):فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کے کروشین جوڑی دار ایوان ڈوڈگ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں جیسن کوبلر اور جمی فورلیس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو شکست دے کر مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے میلبورن میں جاری ہیں۔ جمعہ کو میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کے کروشین جوڑی دار ایوان ڈوڈگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جیسن کوبلر اور جمی فورلیس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

واضح رہے کہ میلبورن پارک میں یہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک کا دوسرا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل ہے، انہوں نے اس سے قبل 2014 میں کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر کے ساتھ مل کر پہلا ٹائٹل جیتا تھا ۔

یہ کروشیا کے ٹینس کھلاڑی آئیوان ڈوڈگ کے کیریئر کی چوتھا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل ہے اور کرسٹینا ملاڈینوک کا تیسرا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل ہے۔