لاہور۔21اگست (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انورسے کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ترجمان کے مطابق کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکر، سینئر نائب صدر تیمور سندھو اور یشوا سلیم نے صدر لاہور چیمبر کوپھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کیا ۔
صدر لاہور چیمبر نے کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستان کی ترقی و خوشحالی، استحکام، سا لمیت اور امن کے لیے دعائیں کیں،اللہ کے گھر اور روضہ رسول پر جاکر جو سکون محسوس ہوتاہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔