ہرارے ۔ 06 مارچ (اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے 8ویں کھلاڑی بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں شاندار سنچری بنا کر سابق سری لنکن بلے باز دلشان اور بھارت کے ساروگنگولی کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، دلشان اور گنگولی نے 22، 22 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔ گیل نے یو اے ای کے باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 11 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 123 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، گیل نے 276 میچز میں 23 سنچریوں کی مدد سے 9543 رنز بنا رکھے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے