کرغزستان کے صدر سورنبے جین بیکوف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ملاقات

148
APP52-29 ISTANBUL: October 29 - President Dr Arif Alvi in a meeting with President of Kyrgyzstan Sooronbay Jeenbekov. APP

استنبول ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) کرغزستان کے صدر سورنبے جین بیکوف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مابین پیر کو ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماو¿ں کی جانب سے باہمی رابطوں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے دوران تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجیٍ، دفاع اور پارلیمانی تبادلوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماو¿ں نے عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار میں اضافے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت کیلئے کرغزستان کے کردار کو سراہا۔ کرغزستان شنگھائی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے اور بہت جلد تنظیم کا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔