کرمدیک جزیرے میں 5.1 شدت درجے کازلزلہ ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

75
Earthquake
Earthquake

ویلنگٹن۔15اکتوبر (اے پی پی):کرمدیک جزیرے میں جمعرات کو 5.1 شدت درجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروےنے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز 31.415ڈگری جنوبی عرض البلد اور 177.7361ڈگری مغرب طول البلد جبکہ سطع زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلہ سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔