کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پشاور سے اسلام آباد جانے والی پولیس وین حادثہ کا شکار، ایک پولیس اہلکار شہید ، تین زخمی

177
Road accident

اسلام آباد ۔18جولائی (اے پی پی):پشاور سے اسلام آباد جانے والی پولیس وین حادثہ کا شکارہونےسے ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پولیس وین حادثہ کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئ، چاروں زخمی اہلکاروں کو مردان میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ۔

ترجمان نے بتایاکہ ہسپتال میں کانسٹیبل فضل حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ وین کے پچھلے بائیں ٹائر کے پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، وین میں چھ پولیس اہلکار موجود تھے۔