اسلام آباد ۔16 نومبر(اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبرکے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں 4.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2018ءکے دوران ملک کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 4.84 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2017ءکے دوران حسابات جاریہ کا قومی خسارہ 5.07 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں 0.23 ارب ڈالر یعنی 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔