29.9 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںکرنٹ کے بچاؤ کیلئےدریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 75سے زائد بستیوں...

کرنٹ کے بچاؤ کیلئےدریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 75سے زائد بستیوں کی بجلی منقطع کی گئی ، سپرنٹنڈنگ انجینئر

- Advertisement -

ملتان۔ 05 ستمبر (اے پی پی):سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے کہا ہے کہ جلال پورپیروالہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹرانسفارمرز ،پولز، میٹرز اور تاریں محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 75سے زائد بستیوں کی بجلی منقطع کی گئی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات رونمانہ ہوں۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں فلڈ سائٹس کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ایڈیشنل ایس ای شجاع آبادڈویژن ممتازعلی سولنگی کو ہدایت کی کہ سب ڈویژن میں قائم فلڈ کنٹرول روم کو الرٹ رکھاجائے اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھاجائے، فلڈ کنٹرول روم میں تین شفٹوں میں سٹاف کی چوبیس گھنٹے ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ایس ای شجاع آبادڈویژن ممتازعلی سولنگی نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 11KVکوٹلہ، نوراجہ، جعفر آباد، خانبیلہ اور بہادرپور فیڈرز سے منسلک 14ہزار121گھریلو، کمرشل اور زرعی ٹیوب ویل کی بجلی منقطع کی گئی ہے اور صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایکسین اے ٹی بی ملتان سرکل تاج محمود قمر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387072

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں