کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، کرسمس کی خریداری کیلئے کم رش والی مارکیٹوں کا رخ کیا جائے، این سی او سی

87
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔فیملز بڑی محافل منعقد کرنے سے گریز کریں۔کرسمس کیلئے خریداری کیلئے کم رش والی مارکیٹوں کا رخ کیا جائے،این سی او سی نے کرسمس کے تہوار کیلئے ایس او پیز جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دوسری لہر کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔فیملیز بڑی محافل منعقد کرنے سے گریز کریں۔کرسمس کیلئے خریداری کیلئے کم رش والی مارکیٹوں کا رخ کیا جائے روایتی تحائف کی تقسیم سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے اس کرسمس تحائف کی تقسیم سے اجتناب کیا جائے۔کرسمس کی چھٹیوں کے دوران کم سے کم ضروری سفر کریں۔کرسمس کے دوران سماجی دوریوں اور تقریبات میں شرکت سے گریز کرنا چاہئے۔ کرسمس شاپنگ کو کم سے کم ضروری سامان تک ہی محدود رکھاجائے۔تحفے کے روایتی تبادلے سے وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔ دوسری لہر کے درمیان بڑے پیمانے پر گھریلو اجتماعات سے پرہیز کریں۔کرسمس ٹری ٹرانسمیشن آبجیکٹ کے طور پر کام کرسکتا ہے۔فرش پہ پاؤں کے نشان میں کم از کم 1 میٹر کا فاصلہ ہونا چاہئے۔زائرین کو متبادل مبارک باد پر عمل کرنا چاہئے ۔ چرچ میں کرسمس کی دعا کیلئے داخل ہونے والوں کی تھرمل اسکریننگ کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔چرچ کے دروازے پر ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ وائرس سے بچنے والے اقدامات کے موضوع پر خطبات پیش کریں۔حکومت پاکستان نے لوگوں کوصحت اور حفاظت کے فروغ کے لئے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔ کرسمس کے دن چرچ کی کھڑکیاں اور دروازے ہوا داری کیلئے کھول دئیے جائیں۔ بینچوں کو باقاعدگی سے کلورین ملے پانی سے دھو کر یقینی بنانا چاہئے۔ دعا کے دوران ہر شخص کو دوسرے شخص سے کم از کم ایک میٹر کے فاصلے سے بیٹھنا چاہئے۔ ہر شخص کو سرجیکل ماسک پہننا چاہئے۔ لوگوں کو مصافحہ، گلے ملنے اور پھولوں کے تبادلے سے گریز کرنا چاہئے۔ ہر دوسری بیٹھنے کی قطار کو خالی چھوڑ دینا چاہئے۔واٹر کولر استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔بیت الخلاء اور وضو کرنے والے حصے بند کردیئے جائیں۔ چرچ میں داخل ہونے یا باہر جانے کے وقت بھیڑ سے بچیں۔چرچ کی دعا میں 15 سال سے کم عمر بیمار اور بوڑھے اور بچوں کی حوصلہ شکنی کریں۔