کرپشن سے پاک معاشرے کے لئے عورت کا با شعور اور بےدار ہونا ضروری ہے ،عالیہ رشید

328
APP20-29 RAWALPINDI: September 29 – DG Awareness and Prevention (NAB) Ms. Aliya Rashid addressing during a seminar titled Say No To Corruption at Fatima Jinnah Women University. APP photo by Abid Zia

راولپنڈی۔29ستمبر (اے پی پی ) ڈائریکٹر جنرل نیب عالیہ رشید نے کہاہے کہ کرپشن سے پاک معاشرے کے لئے عورت کا با شعور اور بےدار ہونا ضروری ہے ، جہاں ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اِسی طرح بعض اوقات مرد کی ناکامی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے،عورت اپنے مالےاتی سماجی دباﺅکو کم کرتے ہوئے معاشرے مےں بڑھتی ہوئی کرپشن کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی مہم کے حوالے سے ”کرپشن اور خواتےن کا کردار “ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عالیہ رشید نے مز ید کہا کہ عورت کو ا پنے کر د ا ر کو سمجھنا ہو گا کیو نکہ عورت ہی کو ا پنے گھر سے کرپشن کے خلا ف مہم کا آغاز کر نا ہے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھےنکنا ہے۔ انہوں نے اس مہم کو فروغ دینے اور عوام میں اس مہم کے حوالے سے آگاہی اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کے لئے نیب کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔