کرپشن کیسز میں مفرور اور ضمانتی پاکستانی سیاست میں بے وقعت ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

65

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بدھ کو مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کیسز میں مفرور اور ضمانتی پاکستانی سیاست میں بے وقعت ہیں، ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کی جان لینے والے ریاستی طاقت کے غلط استعمال کی مثال تھے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ میاں مفرور سیاسی انتقام نہیں لوٹ مار اور کرپشن میں سزایافتہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ احترام کے بھاشن شریف خاندان کو زیب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ کلچر متعارف کروانے والی نااہل لیگ ہے۔