40.5 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںکرکٹ،وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 29 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

کرکٹ،وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 29 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

- Advertisement -

لندن۔20مئی (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 23واں ایڈیشن 29 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔یہ ایونٹ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )نے 2003 میں دنیا کی پہلی پروفیشنل ٹی نٹی لیگ کے طور پر شروع کیا تھا۔ یہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ٹاپ لیول کا ٹی ٹونٹی ایونٹ ہے۔ 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے۔

وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو 29 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وائٹالٹی ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ گروپ سٹیج اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں ۔ ایونٹ کے ابتدائی روز دو میچ کھیلے جائیں گے،

- Advertisement -

پہلا میچ ورسیسٹر شائر اور لنکا شائر کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا میچ مڈل سیکس اور سسیکس کے درمیان لارڈز کرکٹ گرائونڈ ،لندن میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 18جولائی کو ختم ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 13ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔گلوسٹر شائرکی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599207

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں