- Advertisement -
سڈنی ۔ 11 مارچ (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے انجرڈ مچل سٹارک کی جگہ پیٹ کمنز کو بارڈر گواسکر سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کےلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مچل سٹارک بنگلور ٹیسٹ میں پاﺅں کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے، 23 سالہ کمنز کو ان کے متبادل کے طور پر بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ سیریز کے بقیہ دو میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے، انہوں نے ابھی تک آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جس میں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45972
- Advertisement -