کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 کپ ، سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو شکست دیدی

174

راولپنڈی۔19ستمبر (اے پی پی):کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے ہرا دیا ، سینٹرل پنجاب کی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی، محمد شہزاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سدرن پنجاب کے وقار حسین کو 76 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے 23 ویں میچ میں سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، وقار حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 76 رنز بنائے ، سینٹرل پنجاب کے صداقت علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، سینٹرل پنجاب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، محمد وحید 25 اور عابد علی 24 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ،

سدرن پنجاب کی طرف سے محمد شہزاد نے تین اور علی عثمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، وقار حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔