جوہانسبرگ۔22اگست (اے پی پی):کرکٹ جنوبی افریقا (سی ایس اے)نےمردوں کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا نے وینیوز کا اعلان ون ڈے ورلڈکپ کے لیے لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے تشکیل کے موقع پر کیا۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے 54 میں سے 44 میچز جنوبی افریقا میں کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقا کے 8 وینیوز ون ڈے ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی کریں گےجن میں جوہانسبرگ، پریٹوریا ، کیپ ٹاؤن، ڈربن، بلوئم فونٹین، ایسٹ لندن ،پارل اور کیں برہا کو ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی دی گئی ہے۔
ورلڈ کپ کے باقی 10 میچز کی میزبانی زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔واضح رہے کہ مردوں کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے کو حاصل ہے۔مینز آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 14واں ایڈیشن ہوگا جو اکتوبر اور نومبر 2027 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
یہ دوسرا موقع ہوگا جب جنوبی افریقہ اور زمبابوے 2003 کے ایڈیشن کے بعد ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی کریں گے، جبکہ نمیبیا پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔