کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کا انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

70

جوہانسبرگ۔ 10 جولائی (اے پی پی) کرکٹ ساتھ افریقہ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سینچورین انگلینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ طے شدہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی جبکہ آسٹریلوی ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریزسے قبل سی ایس اے انوی ٹیشنل الیون کے خلاف دو روزہ اور جنوبی افریقہ اے ٹیم کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچز کھیلے گی۔