کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، جیمز اینڈرسن

156
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، جیمز اینڈرسن

لندن۔13مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ نہیں جانتا کہ کب تک کھیل سے دوری اختیار کروں گالیکن فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ سیزن میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش ہوں، میری کوشش ہوگی کہ اپنا بہترین کھیل پیش کروں اور ٹیم میں جگہ بنائوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ نیٹ میں اپنی پرفارمنس کو مزید بہتری بنائوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میری ٹیم میں جگہ پکی ہے بلکہ مجھے ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔