23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںکرکٹ ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست...

کرکٹ ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دیدی، ڈیوڈ ملان پلیئر آف دی میچ قرار

- Advertisement -

دھرم شالہ۔10اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 137 رنز سے شکست دے دی، انگلش ٹیم کے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 48.2 اوورز میں 227 رنز پر آئوٹ ہوگئی، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے نے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ ملان کو 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

منگل کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم دھرمشالہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹ پر364 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم کے اوپنرز نے اننگز کا پراعتماد انداز میں آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بنائے اوپنر جونی بیرسٹو 52 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے تو جو روٹ نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 151 رنز کی شراکت قائم کرکے مجموعی سکور کو 266 تک پہنچا دیا،

- Advertisement -

ڈیوڈ ملان نے شاندار سنچری کرتے ہوئے 107 بالوں پر 5 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے140 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ دیگر کوئی بیٹر قابل ذکر پارفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ کپتان جوز بٹلر اور ہیری بروک نے 20,20 رنز بنائے، لیام لیونگ سٹون صفر، سیم کرن 11، کرس ووکس 14، عادل رشید 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مارک ووڈ 6 اور ریس ٹوپلے 1 رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن نے4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شریف الاسلام نے 3، تسکین احمد اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے 364 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 48.2 اوورز میں 227 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، اوپنر لٹن داس نے 76، مشفیق الرحمیم نے 51 اور توحید ہریدوئے نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے علاوہ بنگلہ دیش کے باقی بلے باز قابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکے، تنزید حسن اور کپتان شکیب الحسن ایک ایک جبکہ نجم الحسن شنٹو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

مہدی حسن میراز نے 8، تسکین احمد 15، مہیدی حسن 14 اور شریف الاسلام 12 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلے 4 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بائولر رہے، کرس ووکس نے دو، سیم کرن، مارک ووڈ، عادل رشید اور لیام لیونگ سٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ڈیوڈ ملان کو 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399645

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں