اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی): کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی )نے بیٹنگ لیجنڈ اور سابق کپتان برائن لارا کو تمام فارمیٹس اور بورڈ کی اکیڈمی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی بین الاقوامی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کے لیے اہم ذمے داری سونپ دی ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی )نے 53 سالہ برائن لارا کو پرفارمنس مینٹور مقرر کردیا ہے۔ برائن لارا نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی معاونت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق برائن لارا تمام فارمیٹس میں ٹیم کے ساتھ پرفارمنس مینٹور ہوں گے اور وہ اکیڈمی میں بھی اپنی رائے دیں گے۔ برائن لارا کی پہلی اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ ہوگی۔برائن لارا زمبابوے میں ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کرچکے ہیں۔ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 فروری کو بلاویو میں شروع ہوگا۔برائن لارا کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے متعلق مشورے فراہم کرنے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانےکے حوالے سے مختلف کوچز کی مدد کریں گی۔ وہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سٹریٹجک پلاننگ پر کرکٹ کے ڈائریکٹر جمی ایڈمز کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ بیٹنگ لیجنڈ اور سابق کپتان برائن لارا کو 131 ٹیسٹ،299 ایک روزہ بین الاقوامی اور 3 ٹی ٹونٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔\932