بارباڈوس ۔ 12 مئی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹ کمنٹیٹر اور صحافی ٹونی کوزیئر علالت کے بعد برج ٹاﺅن میں انتقال کر گئے۔ گردن اور ٹانگوں میں انفیکشن کے باعث انہیں 3 مئی کو بارباڈوس کے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور 11 مئی کو 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔