کرک میں پیش آنے والے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کے ماسٹر مائنڈ مولانا شریف سمیت 36 افراد کو گرفتار کرلیا ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

91

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرک میں پیش آنے والے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے  واقعہ کے ماسٹر مائنڈ مولانا شریف سمیت 36 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعہ میں ملوث تمام افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائیگا اور قرار واقعی سزائیں دلائی جائیں گی۔ ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری حکومتی ذمہ داری ہے۔کسی بھی شخص، چاہے وہ کسی بھی سیا سی یا مذہبی جماعت سے تعلق رکھتا ہو، کوکسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرک ٹیمپل واقعہ دراصل پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے وہی عناصر شامل ہیں جن کو یورپی یونین کی دس انفارمیشن لیب نے بے نقاب کیا ہے۔