ریو ڈی جنیرو ۔ 02 اگست (اے پی پی) کرہ ارض پر کھیلوں کا سب سے بڑا ریو اولمپکس گیمز کا میلا برازیل میں سجنے کو تیار ہے، میگا گیمز کے آغاز میں 02 روز باقی رہ گئے، میگا گیمز کے کامیاب انعقاد کےلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل، ریو اولمپکس گیمز کی اوپننگ سرمنی 5 اگست کو ہوگی جس میں بہت سی اہم شخصیات شرکت کرینگی، گیمز میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی آمد اور پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے، بڑی تعداد میں شائقین بھی برازیل کا رخ کر رہے ہیں، میگا گیمز میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں طلائی تمغے کے حصول کےلئے قسمت آزمائیں گے، میگا ایونٹ کے تمام مقامات اولمپک معرکوں کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہیں، برازیل میں 32 سے زیادہ مقامات پر اولمپک کھیلوں کے مقابلے ہونگے، یاد رہے کہ ایونٹ 17 روز تک جاری رہنے کے بعد 21 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ انٹرنیشنل اولمپک کیمٹی نے امیڈ ظاہر کی ہے کہ ریو اولمپکس کامیاب اور یادگار ہونگے